ابنا: احمد الثمن نے اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو کرتےہوۓ کہا ہےکہ مصر ایران سمیت دنیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتا ہے۔ احمد الثمن نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ساحلی ممالک کو ایران اور مصر کے تعلقات پر تشویش میں مبتلاء نہیں ہونا چاہۓ کیونکہ یہ تعلقات ان کے لۓ خطرہ نہیں ہیں۔ احمد الثمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ تہران کے ساتھ تعلقات قائم کرنےکے سلسلے میں غیر ملکی دباؤ قبول نہیں کرےگا ۔
25 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238649
مصری وزیر اعظم کے ترجمان احمد الثمن نے اس بات پر تاکید کی ہےکہ قاہرہ تہران کے ساتھ وسیع تعلقات کی برقراری کے لۓ کوشاں ہے۔